حکومت مستعفی ہو،دوبارہ انتخابات کرائے جائیں،فوج دور رہے،فضل الرحمن

ملتان: (بیورورپورٹ)سربراہ جے یوآئی فضل الرحمن نے کہاہے انتہائی کمزور اسمبلی ہے ،حکومت مستعفی ہو،دوبارہ انتخابات کرائے جائیں،فوج الیکشن سے دور رہے، آئین و اداروں کو بالادست ہونا چاہیے، نہیں ہوسکتا اسٹیبلشمنٹ ماتحت ہو اور حاکم بھی۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہاانتہائی کمزور اسمبلی ہے، موجودہ حالات میں حکومت ڈیلیور نہیں کرسکتی،پی ٹی آئی کےساتھ ذاتی دشمنی نہیں، دھاندلی کیخلاف تحریک شروع کردی، دیگرجماعتیں ساتھ ملنے کا ارادہ رکھتی ہیں،کسانوں کےساتھ ظلم کرنےوالوں کامحاسبہ کیاجائے۔

سربراہ جے یوآئی نے کہامیرے مدمقابل دونوں افراد وزیراعلیٰ ،گورنر بنے ، کوئی اور ہوتا کون ہے مجھے وزارت عظمیٰ یا وزارت اعلیٰ کی پیشکش کرے، عوام مجھے ووٹ دیں گے تو صدر ، وزیراعظم بنوں گا،بجٹ آئی ایم ایف کے ہاتھ میں ہے،پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات کےلئے کوئی ماحول بنتا ہے توحوصلہ افزائی کریں گے،مستقل جھگڑوں، تلخیوں کو ملکی مفاد میں نہیں سمجھتے