اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کون سے اداروں کی نجکاری ہوگی؟حکومت نے فہرست قومی اسمبلی میں پیش کردی۔
فہرست وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان کی جانب سے پیش کی گئی۔
سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور، جناح کنونشن سینٹراسلام آباد، پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل ،پی آئی اے، پاکستان ری انشورنس کمپنی، سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، ہاوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،فرسٹ ویمن بینک، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، بلوکی پاور پلانٹ، حویلی بہادر پاور پلانٹ، گڈو پاور پلانٹ ،نندی پور پاور پلانٹ ،فیصل آباد، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، حیدر آباد، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں نجی شعبے کے سپرد کی جائیں گی۔
کون سے اداروں کی نجکاری ہوگی؟فہرست قومی اسمبلی میں پیش



















