احمد نگرچٹھہ:مہنگی داموں روٹی،نان کی فروخت پر جرمانے

احمدنگرچٹھہ(:نمائندہ خصوصی)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار کے چھاپے ،مہنگی روٹی ونان سمیت مہنگے داموں سبزی و فروٹ فروخت کرنے والے 7دکانداروں کو ہزاروں روپے کے جرمانے،متعدد کو ریٹ لسٹ آ ویزاں نہ کرنے پر وارننگ دی گئی۔

اے سی وزیر آباد کی ہدایت پر سستی روٹی سکیم کے تحت پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و تحصیلدار وزیر آ باد ایم تحسین نے مرکزی روڈ،مین بازار سمیت پٹھان کے روڈ پر محمد علی کریانہ سٹور ،ملک ناصر کریانہ سٹور ،المعراج بیکرز،لڈو خان نان و روٹی شاپ،طارق محمود گیس فلنگ سٹور،محمد آصف ،سجاد احمد وغیرہ کو 19,000ہزار روپے جرمانے کیے، علاوہ ازیں متعدد دکانداروں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیا خورونوش فروخت کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے وارننگ جاری کی۔