پارٹی الیکشن پر سنگین سوالات ،پی ٹی آئی کامستقبل سوالیہ نشان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کاسیاسی مستقبل سوالیہ نشان،الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات پر سنگین سوالات اٹھا دئیے۔

ای سی پی نے پارٹی انتخابات کے بغیر جنرل کونسل، مرکزی مجلس عاملہ کے انتخاب و اجلاسوں پر بھی تحفظات کا اظہار کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 5 سال انٹرا پارٹی الیکشن ہی نہیں ہوئے تو مختلف پارٹی تنظیمیں کیسے کام کر رہی ہیں،پی ٹی آئی کی کوئی باڈی بچی نہ ہی انتخابی نشان ہے،ای سی پی نے تحفظات پر تحریری جواب طلب کر لیا۔