کراچی: (بیورورپورٹ)صدر مملکت آصف زرداری نے کچے میں ڈاکوﺅں کیخلاف سخت کارروائی کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے وفاق سے اسلحہ سمیت ہر سہولت مہیا کراﺅں گا۔
کراچی سمیت سندھ میں امن و امان برقرار رکھنے کےلئے صدر آصف زرداری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاوس میں اہم بیٹھک ہوئی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار، آئی جی غلام نبی میمن، ڈی جی رینجرز و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
آصف زرداری نے کہا دیگر ملکوں میں سٹریٹ کرائم کے اسباب ہیں، کراچی میں سٹریٹ کرائم کا کوئی خاص سبب نہیں، گاڑیاں ،موبائل چوری ہونے کے بعد کہاں جاتے ہیں؟، پولیس کو معلوم ہونا چاہئے،پولیس ڈرگ مافیا کیخلاف سخت کارروائی کرے،رپورٹس ہیں منشیات سکولوں تک پہنچ گئیں جو ناقابل برداشت ہے،اپنے بچوں کو منشیات سے بچانا ہے،اجلاس میں کچے کے ڈاکووں کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا۔
صدر مملکت نے کہا کچے میں ڈاکوﺅں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے،وزیراعلیٰ سندھ پولیس افسروںسے بھر پور کام لیں، صرف تب تبدیل کریں جب امن امان کی صورتحال میں ناکام ہوں،زمینوں پر قبضوں پر میری زیرو ٹالرنس ہے، کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا،چینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں،سندھ حکومت کو وفاق سے جو بھی اسلحہ و دیگر سہولیات چاہئیں مہیا کرائیں گے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















