سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں،منفی پروپیگنڈا ترقی و خوشحالی کےلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا،آرمی چیف

راولپنڈی ،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سربراہ پاک فوج سید عاصم منیر نے کہا ہے معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں ، منفی پروپیگنڈا اور سوشل میڈیا ٹرولز پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتے،ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے ،توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔

گرین پاکستان اینیشیٹیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاملکی ترقی وخوشحالی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا،آئیے! سب ملکر منفی قوتوں کو رد کریں اور ملکی ترقی و استحکام کے سفر پر مرکوز رہیں، عوام کے تعاون سے ترقی کا سفر جاری رکھیں گے،جنرل سید عاصم منیر نے کہامعاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، سب ملکر ٹیم پاکستان ہیں۔