کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے،کوئی پیغام آیا تو اطلاع دینگے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کوئی پیغام آیا تو اطلاع دیں گے،مزاحمت نہیں کررہے ہیں ،مفاہمت سے بھی انکار نہیں۔

سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاپنجاب میں ضمنی الیکشن سے قبل باکس بھرے ہوئے تھے اور نتائج توقعات کے مطابق آئے، الیکشن کے نام پر ڈرامہ رچایاگیا، فارم45کیلئے دائر پٹیشن پر 2ماہ سے شنوائی نہیں ہوئی، عوام کاحق ہے ووٹ صحیح طریقے سے گنا جائے، فارم45 کے مطابق اپنا کھویا مینڈیٹ واپس لیں گے،بشریٰ کی صحت پر خدشات ہیں۔