لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی زیر صدارت ”تحفظ منزل“ پراجیکٹ بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں گھر سے بھاگے بچوں کو تحفظ اور پناہ کی فراہمی اور بے گھر خواتین کی مدد کیلئے تحفظ منزل کی کاوشوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،دوران اجلاس بے گھروں بچوں اور سماجی مشکلات کی شکار خواتین کی مدد کیلئے تحفظ منزل پراجیکٹ کو وسعت دینے اور مزید اقدامات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ لاہور کی طرز پر ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی تحفظ منزل کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تحفظ منازل بے گھر بچوں اور سماجی مشکلات کا شکار خواتین کی مدد میں اہم کردار ادا کریں گی، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ متعلقہ اضلاع کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز تحفظ منزل پراجیکٹ کی نگرانی کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈرگ فری پنجاب کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاون بلا تعطل جاری ہے اسی سلسلے میں جاری کاروائیوں میں پنجاب پولیس نے ایک ہی دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 236 چھاپے مارے گئے اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 83 ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے 86 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 56 کلوگرام چرس، ایک کلو ہیروئن، 840 گرام آئس اور 828 لٹرزشراب بر آمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران صوبہ بھر میں منشیات کے ملزمان کے اڈوں پر 16487 چھاپے گئے، منشیات فروشوں کے خلاف 7842 مقدمات درج کرتے ہوئے 8322 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 5330 کلو گرام چرس، 97 کلو ہیروئن، 216 کلو افیون، 27 کلو آئس، 105048 لٹر شراب بر آمد کی گئی۔دوسری طرف ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے گیار ہ پولیس افسران و اہلکاروں کو گیلنٹر ی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گیلنٹری ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے والے افسران و اہلکاروں کو بہترین کارکردگی پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع کیلئے آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے موثرا ستعمال سے انسداد جرائم اور پبلک سروس ڈلیوری کا عمل مزید بہتر بنایا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں فرض شناس افسران و اہلکارو ں سے خطاب میں کیا۔ تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی عزم و ہمت اور بہادری کی داستانیں رقم کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس میں تقریب سجائی گئی جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے بے مثال کارکردگی پر 11 پولیس افسران و اہلکاروں کو گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اچھرہ میں خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی پولیس ٹیم کے افسران و اہلکاروں کو آئی جی گیلنٹری ایوارڈز دئیے گئے، ایس پی ماڈل ٹاو¿ن شہزاد رفیق اعوان اور اے ایس پی سیدہ شہربانو نقوی کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دئیے گئے،ایس ایچ او اچھرہ محمد بلال عربی، اے ایس آئی ساجد مجید، ہیڈ کانسٹیبلز عثمان اور عدنان کو گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا گیا،کچہ کریمنلز کی سرکوبی میں شاندار کردار ادا کرنے پر راجن پور پولیس کے سب انسپکٹر ساجد حسن کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا،دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے رہنے پر پی ایچ پی میانوالی کے کانسٹیبل عبدالرئیس کو گیلنٹری ایوارڈ سے نوازا گیا،ہیڈ کانسٹیبل ہارون رشید خان شہید کا گیلنٹری ایوارڈ انکے اہلخانہ کو دیا گیا، دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے قیصر شہزاد اور امان اللہ خان کو گیلنٹری ایوارڈز سے نوازا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ دوران ڈیوٹی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یہ فرض شناس افسران واہلکار اپنی ثابت قدمی کے باعث پوری فورس کیلئے روشن مثال ہیں اور ایسے بہادر اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایوارڈحاصل کرنے والے افسران واہلکاروں کو ہدایت کی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، مجرمان کی سرکوبی کیلئے ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائیں، تقریب میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، کمانڈنٹ پی ٹی سی چوہنگ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
لاہور کی طرز پر دیگر شہروں میں بھی تحفظ منزل کا قیام عمل میں لایا جائیگا:آئی جی پنجاب



















