پریذائیڈنگ افسر نے قبل ازوقت ہی فارم45پر دستخط کرا لئے

لاہور: (رپورٹنگ ٹیم)پی پی 149کے پریذائیڈنگ افسر کی پھرتیاں،پولنگ ختم ہونے سے قبل ہی فارم45پر دستخط کرا لئے۔

پولنگ سٹیشن نمبر 127 کے پریذائیڈنگ افسر نے پولنگ ایجنٹوں سے پہلے ہی فارم 45 پر سائن کرانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہادستخط وقت بچانے کیلئے کرائے۔

قبل ازوقت سائن کرانے پر سنی کونسل اتحاد کے سپورٹرز ، پریذائیڈنگ افسرمیں تکرار ،ہاتھا پائی بھی ہوئی،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار حافظ ذیشان نے عمل کو پری پول رگنگ قرار دیتے ہوئے پولنگ سٹیشن میں ساتھیوں کےساتھ دھرنا دیا۔