لودھراں:(بیورورپورٹ)گاڑیوں میں غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز جانی و مالی نقصان کا باعث ہے،ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر لودھراں خالد محمود وٹو نے گزشتہ روز غیر معیاری سلنڈرز کے خلاف خصوصی مہم کے آغاز پر کیا۔
خالد محمود وٹو نے کہا ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کے وڑن کے مطابق اورڈی پی اولودھراں حسام بن اقبال کی خصوصی ہدایت پرڈسٹرکٹ ٹریفک ایجوکیشن یونٹ رکشہ جات ہائی ایس اور اے پی وی وین سٹینڈز پر جا کر غیر معیاری ایل پی جی اور سی این جی سلنڈرز کے خلاف مہم بارے ڈرائیورز اور مالکان کو غیر معیاری سلنڈرز کے خلاف خصوصی ہدایات سے آگاہی دے رہے ہیں اور انہیں ہدایت کی جا رہی ہے کہ گاڑیوں میں صرف اوگرا سے منظور شدہ معیاری سلنڈر ہی انسٹال کروائیں اور مقرر کردہ تعداد اور مقرر کردہ جگہ پر ہی لگوائیں اس کے علاوہ گاڑیوں میں آگ بجھانے والے آلات ،فرسٹ ایڈ بکس اور ٹول کٹ نمایاں جگہ پر رکھیں تاکہ حادثہ کی صورت میں بروقت مدد لی جا سکے۔انہوں نے ڈرائیورز حضرات کو خبر دار کیا کہ غیر معیاری سلنڈرز کے استعمال کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایف آئی آرز کا اندراج کیا جائے گا۔بعد ازاں ٹریفک قوانین سے شعوروآگہی کے متعلق بروشرز تقسیم کئے گئے۔
لودھراں میں غیر معیاری سلنڈرز کیخلاف خصوصی مہم کا آغاز



















