سٹریٹ لائٹس خراب،چناب نگر شہرکے گنجان آباد علاقے سرشام تاریک

چناب نگر:(انس نعمان)سٹریٹ لائٹس عرصہ دراز سے خراب، لائٹس کی جگہ پرندوں نے گھونسلے بنا لئے۔ شہر کے گنجان آباد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

مسجدوں، بازاروں ، گلی محلوں میں آنے جانے والے بزرگوں ، خواتین، بچوں کو رات کی تاریکی میں آمد و رفت جاری رکھنا مشکل ہو گیا۔ متعدد بزرگ شہری گھپ اندھیرے کے باعث گڑھوں میں گر کر زخمی ہونے لگے ، شہر و گردو نواح کے علاقوں میں عرصہ سے سٹریٹ لائٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سٹریٹ لائٹس مرمت ہونے کے بجائے کھمبوں پر لٹک رہی ہیں جبکہ متعدد جگہوں پر پرندوں نے مستقل بنیادوں پر گھونسلے بنا لئے ۔

گلی محلوں میں پچھلے کئی سال سے اندھیروں کا راج ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے گلی محلوں میں نصب سٹریٹ لائٹس کو چالو کیا جا سکے۔