نیویارک (بیورو رپورٹ) نیو لائف مینارٹی کونسل نیویارک کی چیئرمین پرسن راحیلہ اسلم نے امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشیوں مسرتوں کے تہوار پر نادار اور مفلس مخلوق خدا کو بھی یاد رکھیں۔ تنگدست دوستوں، رشتہ داروں اور محلے داروں کی مدد کریں، مخلوق خدا کو عید کی خوشیاں بانٹنے سے ہی انسان ہونے کا حق ادا ہوسکتا ہے۔ راحیلہ اسلم نے کہا خوشیاں سب بانٹتے ہیں، انسانیت کا تقاضا ہے انسانوں کے غم بانٹے جائیں، رمضان المبارک کی عبادات اور روزوں کے بعد عید الفطر کی نعمت اللہ رب العالمین کا مومنین کیلئے احسان ہے، خوشیوں برکتوں اور رحمتوں کی مقدس گھڑیوں میں اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لائیں، پاکستان کی ترقی ووخوشحالی اور مظلوم کشمیریوں، فلسطینیوں کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ چیئرمین پرسن نیو لائف مینارٹی کونسل نے مزید کہا پاکستان میں جمہوریت کی حامی ہوں، مقصدکیلئے امریکہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہوں گی، ملک بھر میں قید تمام سیاسی اسیروں کو رہا کیا جائے تاکہ عید اپنے پیاروں کےساتھ مناسکیں۔
عید پر غریبوں کی مدد کریں، انسانوں کے غم بانٹیں: راحیلہ اسلم



















