اسلام آباد: (بیورورپورٹ)لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دےں، نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم شہبازشریف کو خط لکھ دیا۔
ملالہ یوسفزئی نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاپاکستان کو مستقبل میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے، امید ہے آپ کی قیادت میں ملک ترقی کرے گا، حکومت کو لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہئے، گزشتہ دہائی میں لڑکیوں کی تعلیم پر کافی پیشرفت ہوئی۔
خط میں لکھا گیا ملالہ فاو¿نڈیشن نے پاکستان میں تعلیم کے فروغ کےلئے ڈیڑھ کروڑ ڈالر فراہم کئے، پاکستان جی ڈی پی کا 2 فیصد سے بھی کم تعلیم پر خرچ کررہا ہے، چاہتے ہیں پاکستان شرح 4فیصد تک بڑھائے۔
لڑکیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دےں:ملالہ کا وزیراعظم کو خط



















