مخصوص نشستیں کیس، سپیکر، ڈپٹی سپیکر سے14 روزمیں جواب طلب

پشاور: (بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف نہ لینے کے معاملے پر سپیکر،ڈپٹی سپیکر سے14 روز میں جواب طلب کرلیاگیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف نہ لینے کا معاملے پر اراکین اسمبلی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس فضل سبحان نے سماعت کی،عدالت نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے سپیکر کو نوٹس جاری کرتے ہیں، جب جواب آجائے تو پھر کیس سنیں گے۔