اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان میں ایران کے سفیر نے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں ایران کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیا ۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اور پڑوسی ملک ہیں۔ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایران کی اعلیٰ قیادت پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں قریبی تعاون بڑھانے کی حامی ہے۔ سفیر نے کہاکہ پاکستان سے گوشت چاول زرعی پیداوار بالخصوص ام کنو مزیز امپورٹ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایرانی عوام پاکستان کے کینو کو بہت پسند کرتی ہے ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کا باسمتی چاول دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان متوقع ہے ،پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان لائیو سٹاک کورنٹاین اور پلانٹ پروٹیکشن پر ایم او یو پر دستخط ہوسکتے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک مضبوط رشتے سے جڑے ہوئے ہیں ، دونوں ملک صنعتی تعاون پر کام کر سکتے ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک فرٹیلزر انڈسٹری میں تعاون کر سکتے ہیں، ایرانی سفیر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں شرکت کیلئے ایرانی وزیر صنعت کی جانب سے وفاقی وزیر کو دورہ تہران کی دعوت دی ہے ۔رانا تنویر نے دعوت نامہ کا خیر مقدم کیا اوروزیر اعظم کی ہدایت پر صنعت اور زرعی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، زراعت اور صنعت کی ترقی سے معیشت میں مزید بہتری آئیگی ،معیشت کی بحالی ہماری اوّلین ترجیح ہے۔
ایران اور پاکستان مضبوط رشتے سے جڑے ہوئے ہیں : رانا تنویر حسین



















