عوام نے انتخابات میں واضح پیغام دیاسب ملکر مسائل حل کریں، بلاول بھٹو

لاڑکانہ :(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے عوام نے کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ دےکر سب کو ملکر مسائل حل کرنے کا پیغام دیا۔

عمائدین و پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاعوام چاہتے ہیں سارے ملکر مسائل کا حل نکالیں،مسائل کا حل ترجیح ،منتخب نمائندوں کا کردار اہم ہے، منتخب نمائندے عوامی ضرورتوں کے مطابق مشاورت سے منصوبے ترتیب دیں،انتخابات میں مینڈیٹ دینے پر عوام کے مشکور ہیں، پاکستان معاشی و سکیورٹی صورتحال کے تناظر میں مشکل میں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہاعوامی مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے مشترکہ حکومت بنائی اب امیدوں پر پورا اترنا ہے،چارٹر آف ری کنسیلیئشن پر کام کرنا ہوگا، پارلیمان کے تمام ممبرز کو چاہیے باہمی مشاورت سے ملک کو آگے بڑھایا جائے۔