عدالتی اصلاحات کیلئے بلاول کا مطالبہ درست ہے،وزیر قانون

سرگودھا :(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر قانون نے عدالتی اصلاحات کیلئے بلاول بھٹو کے مطالبے کو درست قرار دےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا سینٹ انتخابات مکمل ہونے پر قانون سازی کرینگے، چاہتے ہیں ایسی اصلاحات ہوں جن سے عوام کو ریلیف ملے، جمہوریت کو کوئی ڈرنہیں، شکر کریں جمہوریت چل رہی ہے،2 جمہوری حکومتوں نے معیاد پوری کی، انتخابات پرامن ہوئے، کسی کو کوئی شکایت ہے تو متعلقہ فورم پر جائے اور فیصلے لے، اپوزیشن کو احتجاج کرنے کا حق ہے لیکن قانون کے دائرہ میں ہونا چاہئے۔

وزیر قانون نے کہاسپریم کورٹ کے فل کورٹ فیصلے کی روشنی میں جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں کمیشن بنایا، ایک سیاسی جماعت کی وجہ سے تصدق جیلانی کمیشن چھوڑ گئے،سپریم کورٹ کا موجودہ بنچ ازخود نوٹس کی سماعت کرے یا فل کورٹ بنائے حکومت کو اعتراض نہیں، عدلیہ پرحکومتی پالیسی واضح ہے ،کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا،سبھی ادارے آئینی حدود میں کام کریں یہی ملک کےلئے بہتر ہے۔