عارفوالا:(سجاد گلزار)ٹریفک چوکی انچارج سب انسپکٹر رضوان رشید کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کاخاتمہ کردیا۔
ڈی پی او پاکپتن کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈی ایس پی ٹریفک امین کاٹھیا کی قیادت میں چوکی انچارج سب انسپکٹر رضوان رشید کی اپنی ٹیم اے ایس آئی امجد فیاض,محمد رفیق,محمد امین,اکبر علی اور ریاست کے ہمراہ عارفوالا کے مختلف بازار جس میں پرانی سبز منڈی,ریل بازار,جناح چوک کے اطراف,قبولہ بازار,تھانہ بازار,کارخانہ بازار اور شفیع شادی چوک میں سڑک پر انکروچمنٹ کے خاتمے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کی راہ میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔
رانگ پارکنگ پر پانچ رکشہ ڈرائیورز کو دو دو ہزار جرمانے کر کے رکشوں کو بند کر دیا دو درجن سے زائد ریڈھی بانوں کو سڑک کی حدود سے ریڑھیوں کو ہٹا کر مزید ریڑھیوں کو سڑک پر نہ لگانے کی بھی تنبیہ کی راہ میں رکاوٹ بننے والی چھتریوں کو ہٹا کر مالکان کو خبردار کیا کہ آئندہ ایسے اقدام کرنے والوں کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ ان پر ایف آئی آرز بھی دی جائیں گی چوکی انچارج سب انسپیکٹر رضوان رشید نے صحافیوں کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والی ناجائز تجاوزات کا بلا تفریق خاتمہ کیا جائے گا انکا مزید کہنا تھا کہ سڑک کے کنارے ریڑھیاں اور ٹھیلے لگانے والوں کا سامان ہٹانے کے بعد انہیں آئندہ کے لیے سخت خبردار بھی کیا ہے۔
عارفوالہ ٹریفک پولیس کا تجاوزات کیخلاف آپریشن کلین اپ



















