نارووال:(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضا نے سستارمضان بازارمیںسبزیوں ، پھلوں کی حکومتی نرخوں پر فراہمی اور کوالٹی کوچیک کیا۔ماڈل بازار میں محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سے لگائے جانے والے گوشت چکن اورانڈوں کے سٹال کامعائنہ کیا،اس دوران موجود آٹا کا وزن اور کوالٹی کو بھی چیک کیا۔
ڈی سی نے اس موقع پرکہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں شہریوں کو اشیاءضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے,اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹوں کا دورہ کر رہے ہیں اور زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں
عوام کو اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے،حسن رضا



















