اسلام آباد: (بیورورپورٹ) ضمنی انتخابات کیلئے 21اپریل کو میدان سجے گا،قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 خالی نشستوں پر 239 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر50 امیدوار مد مقابل ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی آصفہ بھٹو زرداری پہلے ہی این اے 207 سے بلامقابلہ منتخب ہو چکی ہیں، خیبرپختونخوا اسمبلی کی خالی نشستوں کے لیے کل 23 امیدوار میدان میں اتریں گے جبکہ پنجاب میں 154 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں جبکہ سندھ میں زبیر احمد جونیجو نے پی ایس 80 سے بلامقابلہ اپنی نشست حاصل کرلی اور بلوچستان اسمبلی کی خالی نشستوں کےلئے 12 امیدوار میدان میں ہیں۔
ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن 30 مارچ کو متعلقہ ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ضمنی انتخابات کےلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرے گا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنرز کو ضروری انتخابی سامان فراہم کر دیا گیا،کمیشن کا وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے ساتھ ساتھ صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھی قریبی رابطہ ہے۔
ضمنی انتخابات،23 خالی نشستوں پر 239 امیدوار مدمقابل



















