پنجاب میں ریپ اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیز ٹرائل کرنے کا فیصلہ

لاہور (مشرق نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا پانچواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کو پنجاب کو ہتک عزت کے قانون میں ترمیم اور سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں ریپ اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا تیز ٹرائل کر کے مجرموں کو انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ سپیڈی ٹائل کورٹ کی منظوری کیلئے بل جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔