اپوزیشن لیڈر مقرر، فارم 47 کی بیساکھیوں والی حکومت قبول نہیں،عمر ایوب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،سپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،اپوزیشن لیڈر کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے سپیکر سے ملاقات کی ،ایاز صادق نے درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے کہا عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کے اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

عمر ایوب نے کہا بانی پی ٹی آئی و قیادت کا مشکور ہوں، سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے بلاکر موجودگی میں سکروٹنی کی گئی،متحد اپوزیشن کرینگے، اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے،پہلی ترجیح ملکی سالمیت و عوام کےلئے کام کرنا ہے، مہنگائی لاقانونیت بجلی وغیرہ کے ایشوز پر بات کریں گے، لاقانونیت سے ملک و معاشرے نہیں چلتے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا6ججز کے خط پر حکومت نے پھرتی دکھائی، مطالبہ ہے 6 ججز کے خط پر فل کورٹ بنایا جائے، جب تک آئین و قانون نہیں ہوگا ملک نہیں چل سکتا،تمام اسیر رہنماوں کے حق میں آواز اٹھاوں گا، قومی اسمبلی میں فارم 47 کی بیساکھیوں والی حکومت کومسترد کرتے ہیں،چھینی گئی سیٹیوں کی واپسی کیلئے کوشش کرتے رہیں گے،خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن روکنا قابل مذمت ہے، عمر ایوب نے کہا فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا، فوجی عدالتوں کے فیصلے چیلنج کرینگے، فوجی عدالتوں کے تمام فیصلے اعلیٰ عدالتوں میں ریورس ہوں گے۔