تانگہ پارٹی نے اپنے ہر جرم کا الزام مریم نواز پر لگانا وطیرہ بنا لیا،عظمیٰ بخاری

لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پرویز الٰہی واش روم میں گرے اور زخمی ہوئے،بیرسٹر سیف مریم نواز پر الزام لگانے سے قبل اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے،آپ پرویز الٰہی کی بجائے اپنے وزیراعلیٰ کا علاج کرائیں جو افسروں کو اینٹیں مارنے کے مشورے دے رہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہاپرویز الٰہی کے بیٹے کو باپ کی فکر نہیں ،بیرسٹر سیف بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والا کردار ادا کر رہے ہیں، تانگہ پارٹی نے اپنے ہر جرم کا الزام مریم نواز پر لگانا وطیرہ بنا لیا،مریم نواز اتنی فارغ نہیں تانگہ پارٹی کے ہر کارندے پر نظر رکھیں، مریم نواز اپنے صوبے کی عوام کی خدمت کے علاوہ اور کسی مخالف پر توجہ نہیں دے رہی، علی مین گنڈا پور ہو یا بیرسٹر سیف سب نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹا کھایا ہے، اپنے لیڈر کی طرح الزام برائے الزام کی سیاست ہی مشغلہ ہے۔