کراچی:(بیورورپورٹ)سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے۔
آئی ایم ایف کی پٹرول پر 18فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی نئی شرط سے آنےوالے دنوں میں مہنگائی سمیت دیگر چیلنجز و دہشتگردی کی تازہ ترین لہر کے باعث پاکستان سٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھاو کے بعد مندی کے بادل چھائے رہے۔
انڈیکس کی 65400، 65300 اور 65200 پوائنٹس کی 3سطحیں بھی گرگئیں،مندی کے سبب 56فیصد حصص کی قیمتیں گریں،سرمایہ کاروں کے مزید 55ارب 9کروڑ 91لاکھ 68ہزار 352روپے ڈوب گئے،کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 265.57پوائنٹس کمی سے 65151.83 پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی،اربوں ڈوب گئے



















