اسلام آباد:( ) سیشن کورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر کے خلاف آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی وکلا سردار مصروف، نعیم حیدر پنجوتھا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے۔ مقدمے میں بانی پی ٹی آئی، علی نواز اعوان ودیگر نامزد ہیں۔ کیس کی سماعت 20 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔
بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔
عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈر



















