زرداری نے شہباز،گنڈا پور ملاقات کو بہتر ین شروعات قراردےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)صدر آصف زرداری نے شہباز،گنڈا پور ملاقات کو بہتر ین شروعات قراردےدیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے درمیان ہونےوالی ملاقات احسن آغاز ہے، یہی وقت ہے اختلافات دور کرنے کا سوچیں،ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں، وقت آگیا ہے لوگوں کو امید دلائیں جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔

دریں اثنا صدر مملکت آصف زرداری نے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے مبارکباد دینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا چین کےساتھ سدابہار شراکت داری مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، پاکستان ،چین کی مضبوط دوستی علاقائی امن، استحکام و ترقی کیلئے کلید کی حیثیت رکھتی ہے۔

آصف زرداری نے جوابی خط میںباہمی عملی تعاون گہرا کرنے، سدا بہار شراکت داری مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے مفاد کےلئے مشترکہ کمیونٹی کو فروغ دینے کےلئے چینی صدر کےساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا، صدر زرداری نے کہا پاکستان ،چین محض پڑوسی نہیں بلکہ آہنی بھائی ہیں، صدر شی جن پنگ کی غیر متزلزل حمایت سی پیک کی ترقی کیلئے ناگزیر رہے گی۔