آئی ایم ایف کی بھیک سے مہنگائی کاطوفان مزید بڑھے گا:سراج الحق

لاہور: (اپنے نمائندے سے) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے آئی ایم ایف کی بھیک سے مہنگائی کاطوفان مزید بڑھے گا،حکمران، اشرافیہ اپنا پروٹوکول اور مراعات کم کرنے کو تیار نہیں۔

اپنے بیان میں سراج الحق نے کہامہنگائی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ،سارا بوجھ عوام پر ڈالا جاتا ہے، قوم اب مزید قربانیاں دینے کو تیار نہیں، کرپشن کے خاتمے اور گڈ گورننس اختیار کرنے سے ہی ملک آگے بڑھے گا، قوم کو سودی قرضوں و معیشت سے نجات چاہئے۔