کراچی :(بیورورپورٹ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں پھر مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا ،100 انڈیکس 753 پوائنٹس کی کمی کیساتھ 64 ہزار48 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں 5 ارب 31کروڑ 37 لاکھ 68 ہزار 10 روپے مالیت کے 12 کروڑ 52 لاکھ 90 ہزار 804 شیئرز کا لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں پھر مندی،سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے



















