پی ٹی آئی ترجمانوں کو جیل سے ملک کو نقصان پہنچانے کی ہدایات مل رہی ہیں،عطا تارڑ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو جیل سے ملک کو نقصان پہنچانے کی ہدایات مل رہی ہیں، اڈیالہ کے قریب تخریب کاری کی اطلاعات کے سبب ملاقاتوں پرپابندی عائدکی گئی، عمران خان کو جیل میں شاہانہ سہولیات مہیاہیں،پی ٹی آئی یورپی یونین کو جی ایس پی پلس کا درجہ واپس لینے کےلئے کوشش کررہی ہے،معیشت کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائےگی، معیشت کی بہتری کےلئے وزیراعظم دن رات کوشاں ہیں، وزیر خزانہ اورنگزیب عالمی سطح پر تجربہ کار معیشت دان ہیں،وزارت اطلاعات کے دروازے صحافیوں کےلئے کھلے ہیں، صحافیوں کے حقوق کے لیے پل کا کردار ادا کروں گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہابطور وزیر اطلاعات پوری کوشش ہوگی کہ میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات اٹھاﺅں، بلوم برگ نے وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں کا ذکر کیا، کچھ سیاستدان اپنی سیاست کی خاطر ریاست کا نقصان کر رہے ہیں، ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا ملک میں ٹوئیٹر چل رہے ٹوئٹس بھی ہورہے ہیں،اگر کوئی نوٹیفکیشن ہے تو سامنے لے آئیں ، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے 9 مئی کو حملے کر کے شہداکی یادگاروں کو مسمار کیا۔