لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے جس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق مجموعی طور پر 62641 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں 61224 کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ بجلی چوروں کو 8 کروڑ8 لاکھ 38 ہزار 29 یونٹس چارج کئے گئے جن کی قیمت 3 ارب 7 کروڑ 39 لاکھ 53 ہزار 937 روپے بنتی ہے ۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 374 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 192 ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے۔ پکڑے جانیوالے کنکشنوں میں 12کمرشل، 4 زرعی 1 انڈسٹریل اور 357ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے انکو 3 لاکھ 70 ہزار 961 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 72 لاکھ 61 ہزار 53 روپے بنتی ہے۔ ایس ڈی او چوہنگ کی رنگیل پورہ میں کارروائی ، زرعی صارفین بجلی چوری کرتے پکڑا گیا دریں اثناءایس ڈی او چوہنگ نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا ، دوران آپریشن رنگیل پور کے علاقے میں ایک زرعی صارف بجلی چوری کرتے پکڑا گیا ، ملزم لیسکو کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہا تھا ، چوری کی بجلی ٹیوب ویل کو سپلائی کی جارہی تھی، لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لیکر ملزم کے خلاف مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے جبکہ ملزم کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 5ہزار یونٹس بھی چارج کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف ڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 174 ویں روز 379نا دہندگان سے6.90ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔
بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن ،گرفتاریاں 20ہزار سے متجاوز، نادہندگان سے بھی وصولیاں



















