اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر کی اہلیہ حبا اور بھائی فیصل چودھری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے موقع پر فواد چودھری کے سامنے پھر الجھ پڑے۔
فیصل چودھری وکیل قیصر امام سے بات کر رہے تھے حبا فواد کی مداخلت پر دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی،حبا فواد نے کہا قیصر امام کو اپنا کام کرنے دیں وہ پروفیشنل وکیل ہیں، فیصل چودھری نے کہا تم بَک بَک کرتی ہو، حبا نے بھی تَرکی با تَرکی جواب دیتے ہوئے کہا تم ہر کسی کےساتھ بَک بَک کرتے ہو،تلخ کلامی کے دوران فواد چودھری نے اپنی اہلیہ کے منہ پر ہاتھ رکھ کر خاموش کرایا۔
حبا کی فواد چودھری کے ماموں کے ساتھ بھی تلخ کلامی ہوئی،فواد کی اہلیہ نے کہا آپ بھی فیصل کے ساتھ ملے ہوئے ہیں، فیصل چودھری نے کہا بکواس بند کرو، بزرگوں کےساتھ کس طرح بات کر رہی ہو، حبا نے جواب دیتے ہوئے کہا بزگ ہیں تو بزرگ بن کے رہیں، بکواس تم کر رہے ہو،فواد کے ماموں فیصل چودھری کو پکڑ کر احتساب عدالت سے باہر لے گئے ،فواد چودھری نے کہا فیصل یار تم جب آتے ہو پنگا ہو جاتا ہے۔
”تم بَک بَک کرتے ہو“حبا کی فواد کے بھائی،ماموں سے تلخ کلامی



















