اسلام آباد،پشاور(بیورورپورٹ)چاند نظر آگیا،پاکستان میںرمضان کاآغاز ہوگیا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا،ملک بھر میں زونل کمیٹی کے اجلاس بھی ہوئے۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیالاہور، سوات، دیر اور پشاور سمیت مختلف شہروں سے چاند نظر آنے کی شہادت ملیں،متفقہ فیصلہ کیا گیا ملک میں منگل کو یکم رمضان ہے۔
چاند نظر آگیا۔۔۔۔۔پاکستان میں رمضان کاآغاز



















