اسلام آباد (مشرق نیوز) جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ اسلام آباد میں جسٹس نعیم اختر افغان کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے تاہم سپریم کورٹ میں اس وقت بھی تین ججوں کی آسامیاں خالی ہیں۔ واضح رہے کہ جسٹس نعیم اختر افغان بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا



















