سینٹ کی48نشستوں پر انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کاتقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) الیکشن کمیشن نے سینٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کےلئے ریٹرننگ افسروں کاتقرر کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اسلام آبادڈی جی ٹریننگ سعید گل، پنجاب،سندھ ،کے پی اور بلوچستان میں صوبائی الیکشن کمشنرز اعجاز انور چوہان، شریف ،فرید آفریدی اور شمشاد خان ریٹرننگ افسر ہوں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر 52 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔

دوسری جانب سندھ میں سینٹ کی2جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے وقار مہدی، عاجز دھامرا،سنی اتحاد کونسل کے جمیل احمد دستبردار ہوگئے، ضمنی انتخاب پر پیپلز پارٹی کے جام سیف خان ، اسلم ابڑو ،سنی اتحاد کونسل کے نذیر اور شازیہ سہیل امیدوار ہیں،پولنگ 14مارچ کو سندھ اسمبلی میں صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔