اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد نے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب صدر اظہر جتوئی اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے کےساتھ ساتھ آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے،اپنے بیان میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے کہاکہ نومنتخب عہدیداران کی کامیابی ووٹر کے اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے کےساتھ ساتھ آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے اقدامات کو یقینی بنائیں گے۔شاہیرہ شاہد نے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کی توانا آواز ہے،امید ہے نیشنل پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران آزادی اظہار رائے کے تحفظ اور صحافیوں کے مسائل کے حل کےلئے اہم کردار ادا کریں گے۔
حکومت آزادی اظہار رائے کےساتھ ساتھ آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے :وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شاہیرہ شاہد



















