کے پی حکومت کا تاریخی رمضان پیکیج،مستحق افراد کو نقد10ہزار دینے کی منظور،صحت کارڈ بحال

پشاور (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے رمضان پیکیج کے تحت مستحق افراد کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کر دیا، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں،عوام کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے، یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال ہوجائے گا، رمضان میں عوام کو ریلیف دیں گے، کابینہ نے احساس پروگرام کے تحت رمضان میں مستحق افراد کو نقد 10ہزار روپے دینے کی منظوری دیدی، لڑائی جھگڑوں سے بچنے کےلئے کیش پیسے دینے کا فیصلہ کیا ہے، احساس پروگرام کے تحت رمضان پیکیج پر ساڑھے 8 ارب روپے خرچ کیے جائینگے احساس پروگرام میں مزید ایک لاکھ 15 ہزار مستحق افراد کو شامل کیا ہے، رمضان کے دوران ہسپتالوں میں سحری اور افطار دسترخوان شروع کریں گے،کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا وفاق سے سیاسی اور نظریاتی اختلاف رہے گا لیکن ان کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے، تمام کابینہ ارکان کو مبارکباد اور پہلے کابینہ اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، تجربہ کار اور نئے ارکان پر مشتمل اچھی کابینہ تشکیل دی ہے، مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمے داری ملی ہے، ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے اور بڑے بڑے کاموں پر توجہ دینی ہے، تمام کام اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے۔