آرمی چیف کا بلاول بھٹو سے مصافحہ، مسکراہٹوں کا تبادلہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میںآرمی چیف کا بلاول بھٹو سے مصافحہ، مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

جنرل سید عاصم منیر تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

آرمی چیف نے بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ کیا اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا،جنرل سید عاصم منیر نے ایک ہاتھ سے بلاول کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دوسرے ہاتھ میں کمانڈ سٹک پکڑی ہوئی تھی،صدر کے عہدے کےلئے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آصف زرداری بھی پس منظر میں مسکراتے نظر آئے۔