اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت نے سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان، پارٹی رہنما فیصل جاوید، سابق رہنما اسد عمر و دیگر کواحتجاج و توڑ پھوڑ کیس میں بری کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر نے عمران خان و دیگر کی بریت درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا مقدمے میں ملزموں کو سزا نہیں سنائی جاسکتیں، مقدمے کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے،عمران خان، اسد عمر، راجہ خرم شہزاد ، علی نواز اعوان، فیصل جاوید، عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔
دریں اثنا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے خاتون جج دھمکی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا،سول جج مرید عباس خان نے خاتون جج دھمکی کیس پر سماعت کی،عدالت نے 3اپریل کو سابق وزیراعظم کی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیاسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کریں۔
دوسری جانب سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں سنائی گئی سزا کو معطل کر کے ضمانت پر رہائی حاصل کرنے کےلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں قریشی نے موقف اختیار کیاآفیشل سیکرٹریٹ ایکٹ کے سیکشن 9 کے تحت دی گئی سزا میں سازش یا غداری ثابت نہیں ہوسکی ، بطور سابق وزیر خارجہ سائفر حفاظت کی ذمہ داری میری نہیں بلکہ پرنسپل سیکرٹری کی تھی۔
عمران خان، اسد عمر،فیصل جاوید احتجاج و توڑ پھوڑ کیس میں بری



















