بدوملہی: (نامہ نگار) پولیو موذی مرض ہے ، اس سے بچاﺅ کےلئے ہر والدین اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلا کر ان کا مستقبل محفوظ بنائے ، پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیساتھ ساتھ وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل نارووال الحاج حافظ ڈاکٹر خالد محمو دبھٹی آ ف بدوملہی نے پولیو مہم کے دوسرے روز ندوکے ، خان خاصہ ، علی پور سیداں اور قلعہ احمد آباد میں پولیو کے قطرے پلانے والی اور وٹامن کے اے کی اضافی خوراک دینے والی ٹیموں کو چیک کرنے کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حافظ ڈاکٹر خالد محمو دبھٹی نے کہا بچے پاکستان کے مستقبل کا عظیم قومی سرمایہ ہیں ، والدین بچوں کو پولیو کے دوحفاظتی قطرے پلاکر عمر بھر کی معذوری سے بچائے ،پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں۔ انہوںنے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کو بھی اس بات کی با زور ہدایت کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ کوئی بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے پینے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک لینے سے نہ رہ جائے۔
پولیو موذی مرض،والدین قطرے ضرور پلائیں: ڈاکٹر خالد محمود



















