بجلی کے بعد غریب پر پٹرول بم گرانے کا پلان بھی تیار

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بجلی کے بعد غریب پر پٹرول بم گرانے کا پلان بھی تیار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لیں، پٹرول 4.50ڈیزل 2.50،مٹی کا تیل2.92روپے لٹر مہنگا ہونے کاامکان ہے۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں برقرار رکھنے کی تجویز دےدی گئی،قیمتیں یکم سے 15 مارچ تک لاگو ہوں گی،وزیر خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد اعلان کرےں گے۔