لاہور:(رپورٹنگ ٹیم)پنجاب کی 16رکنی ابتدائی کابینہ فائنل،پیپلز پارٹی نے پہلے مرحلے میں حصہ نہ بننے کافیصلہ کرلیا،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 16 رکنی کابینہ تشکیل دی جائےگی ،ن لیگ ،اتحادیوں نے مشاورت مکمل کرلی۔
دوسرے مرحلے میں 7 سے 10 وزرا کو پنجاب کابینہ میں شامل کیا جائے گا،ن لیگ 13، ق لیگ 2 اور آئی پی پی سے ایک وزیر کابینہ میں شامل ہوگا۔
بیگم ذکیہ شاہنواز، مریم اورنگزیب ، سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، بلال یاسین ،مجتبیٰ شجاع الرحمن،خضر مزاری، منشابٹ، عاشق کرمانی، نعیم خان بھابھہ، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب، شیر علی گورچانی،احمد خان لغاری، راحیلہ خادم ،سبطین بخاری کے نام فائنل کرلیے گئے۔
دوسرے مرحلے میں ملک آصف، اختر بوسال، یاور زمان، فدا ،ملک تنویر، اسلم ملک، اسد کھوکھر، فرخ جاوید ،سلمان نعیم ،چودھری شافع اور غضنفر چھینہ کابینہ کاحصہ بنیں گے،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی دوسرے مرحلے میں پنجاب کابینہ میں شامل ہو گی،علی حیدر گیلانی، نیلم جبار اور رئیس نبیل کی شمولیت متوقع ہے۔
پنجاب کی 16رکنی ابتدائی کابینہ فائنل،بڑے نام شامل



















