لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف کے بارے میں احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل اکبر مرحوم کے بیٹے کی بطور جونیئر کلرک بھرتی اور بقایا جات کلئیر کرنے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن اور ڈی پی او راجن پور کو کاروائی کا حکم دیا، لیڈی کانسٹیبل عائشہ صدیقہ کی سرکاری رہائش گاہ فراہم کرنے کی درخواست سی سی پی او لاہور کو کاروائی کیلئے بھجوا دی۔ پولیس اینیمل ریسکیو سنٹر کے ویٹرنری ڈاکٹر صائم کی سیلری پیکیج میں اضافے کی درخواست پر سی ٹی او لاہور کو جائزہ اور ریلیف کا حکم دیا۔ جھنگ پولیس کے اے ایس آئی ظفر عباس کی پروموشن ری فکسیشن کی درخواست پر آر پی او فیصل آباد کو ذاتی شنوائی کے بعد ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دیگر ملازمین کی ڈسپلن، ویلفیئر اور ایڈمن امور سے متعلق درخواستیں سن کر احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پیشہ ورانہ امور میں پولیس ملازمین کی ہر ممکن ویلفیئر اولین ترجیح، مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ دوسری طرف آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس اور ان کی فیملیز کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے دوران رواں سال اب تک فورس کی ہیلتھ ویلفیئر پر 5 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے گئے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات 670 افسران و اہلکاروں کو علاج معالجے کے لئے مالی تعاون فراہم کیا گیا، ملازمین کے سماعت سے محروم بچوں کے کوکلیئر امپلانٹ کروائے گئے، تھیلیسیمیا اور فالج کا شکار بچوں کو علاج معالجے کیلئے رقم فراہم کی گئی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی افسران و اہلکاروں کے جلد بحالی کیلئے بلا تعطل اور بروقت اقدامات یقینی بنایا جا رہا ہے، پولیس ویلفیئر کیلئے 41 نئے پراجیکٹس شروع کئے گئے جن سے حاصل آمدن سے ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔
آئی جی پنجاب پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات



















