اسلام آباد: (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری کرنے کااعلان کردیا۔
ترجمان ای سی پی نے کہا آرٹیکل41(4)کے تحت صدرکا انتخاب عام انتخابات کے بعد 30دن کے اندر کرانا لازم ہے کیونکہ آرٹیکل 91اور130کے تحت تمام اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21ایام کے اندر ہونا ضروری ہے،تمام اسمبلیاں کل وجود میں آنے سے صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہو جائیگی، الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔
الیکشن کمیشن ترجمان نے کہاآئین کے تحت کا غذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے ایک دن مقرر کیا جائیگا،2مارچ 10بارہ بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی کسی بھی پریزائیڈنگ افسر کے پاس جمع کرا سکیں گے لہٰذا تمام خواہشمند امیدوارکا غذات نامزدگی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، سندھ، خیبر پختو نخوا اور بلوچستان سے حاصل کر سکتے ہیں۔
صدارتی انتخاب کا شیڈول یکم مارچ کو جاری ہوگا، الیکشن کمیشن کااعلان



















