کوتاہی برتنے والے افسران و ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کی جائے :چیف ایگزیکٹو لیسکو

لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ہیڈ کوارٹر میں چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام فنکشنل ہیڈز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کسٹمر سروسز حکام کو B3,B4کنکشنز کی ریڈنگ کے معاملے میں ہدایات دیں۔ کوتاہی برتنے والے افسران و ملازمین کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر انجینئر شاہد حیدر کی جانب سے شعبہ میٹریل مینجمنٹ کی کارکردگی کو سراہا گیا، انہوں نے کہاکہ لیسکو کے شعبے میٹریل مینجمنٹ کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے لہٰذا متعلقہ حکام میٹریل مینجمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ دوران اجلاس چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ڈائریکٹر ایچ آر کو ہدایت کی ہے کہ افسران کی پرموشن کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔ اسی طرح شعبہ مینٹی ننس کو ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین کو پریشانی سے بچانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ دریں اثناءبجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے اور167 روز میں 17666 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق مجموعی طور پر 57806 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، 53333 کیخلاف مقدمات درج ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 402ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جن میں سے154کے خلاف مقدمات درج ہوچکے ہیں۔ پکڑے جانے والے کنکشنز میں 17 کمرشل،2زرعی اور383 ڈومیسٹک تھے۔ تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو3 لاکھ55 ہزار6سو13 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت 1کروڑ7لاکھ 35 ہزار5 سو51 روپے ہے۔بجلی چوروں کیخلاف کئے جانے والے آپریشن میں بڑے کمرشل صارفین بھی بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ان تمام کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے اوران کو ڈٹیکشن یونٹس چارج کئے گئے۔دریں اثناءایکسین شالامار محمد علی کی زیر نگرانی شالامار ڈویژن کی سب ڈویژنز کے سٹاف نے قلعہ جیون سنگھ،نت،تلواڑا،اچھوگل بھینی، سلامت پورہ کے علاقوں میں سرچ کیا۔ دوران آپریشن18ملزمان کو بجلی چوری کرتے پکڑاجو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے۔موقع پر ملزمان کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور ملزمان کیخلا ف ایف آئی آر کے لئے درخواست متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی۔محکمہ کی جانب سے ملزمان کو 19044یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔علاوہ ازیں لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں چیف انجینئرز تحصیلداروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ 162 روز سے جاری مہم کے دوران85747 ڈیفالٹرز سے 2ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔