لاہور (اپنے رپورٹر سے) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات اور صنعتکار پا کستا نی معیشت کا اہم ستون ہیں جو لوگوں کو بڑ ی تعداد میں روزگار فرا ہم کرتے ہیں اور اس سے ملکی معیشت کا پہیہ گھومتا ہے۔ وفاقی محتسب نے ان خیا لا ت کا اظہار گزشتہ روز فیصل آ باد چیمبر آف کا مر س وانڈسٹر ی میں شکا یات ڈیسک کے قیام کے موقع پر منعقدہ ایک تقر یب سے مہمان خصو صی کے طور پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔ تقریب میں صنعت وتجارت سے متعلق اہم شخصیات نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی۔ وفاقی محتسب نے اپنے خطاب میں کہا کہ پا کستا ن کی معا شی تر قی میں صنعت و تجارت کے اہم کردار کے پیش نظر ہم ان کے مسا ئل کے فو ری حل پر خصو صی تو جہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اداروں کی بد انتظا می کے خلاف کاروباری برادری کی شکایات کے ازالے کیلئے ہما رے دروازے چو بیس گھنٹے کھلے ہیں۔ وفاقی حکو مت کے تقر یباً 200 ادارے ہمارے دائرہ اختیار میں آتے ہیں جن کیخلاف گزشتہ سال 194,000 سے زائد شکایات کو نمٹایا گیا۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ فیصل آ باد کے ٹیکسٹا ئل کے شعبہ نے ما ضی میں بڑ ے برآمد کنند ہ کے طور پر پا کستان کی نیک نا می میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتر ی کیلئے ایس ایم ایز کے کردار پر نظر ثا نی کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں چیمبر آف کامر س و انڈ سٹر ی کے عہد یداران نے وفا قی محتسب کو بجلی اور گیس کی بڑ ھتی ہو ئی قیمتوں کی وجہ سے برآمد ات میں کمی سمیت اپنے مسا ئل سے آگا ہ کیا۔ وفاقی محتسب نے اپنے خطاب میں صنعت و تجا رت کے مسا ئل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کر نے اور ان کی آواز کو متعلقہ حلقوں تک پہنچا نے کی بھر پور یقین دہا نی کرا ئی۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ ان کے دفتر میں آن لا ئن شکا یت بھی کی جا سکتی ہے جب کہ عوامی شکا یات کے ازالے کیلئے انکے 22 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز بھی کام کر رہے ہیں۔ وفاقی محتسب نے فیصل آ باد میں سیلا نی انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں غر یب اور پسما ند ہ عوام با لخصو ص بچوں کی فلا ح کے بارے میں سیلا نی مر کز کے اقدا مات کے با رے میں بر یفنگ دی گئی۔ انہوں نے تنظیم کی کا وشوں کو سرا ہتے ہو ئے صا حب حیثیت لوگوں کو اس تنظیم کے ساتھ بھر پور تعا ون کر نے پر زور دیا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے کہا ہے کہ بچوں کے مسا ئل کا حل انکے دفتر کی اوّلین تر جیح ہے۔ انہوں نے بچوں کی فلاح بالخصو ص بچوں کے خلا ف سا ئبر کرا ئمز کی روک تھام کیلئے تیار کئے گئے بل اور زینب الرٹ کیس اور برآمد گی ایکٹ2020ءمیں وفاقی محتسب سیکرٹر یٹ کے اقدا مات کے با رے میں بھی سا معین کو آگاہ کیا۔ وفاقی محتسب نے بتا یا کہ بچوں کے مسا ئل کے حل کیلئے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں الگ سے چلڈرن کمشنر کا دفتر کا م کر رہا ہے۔
معیشت کی بہتر ی کیلئے ایس ایم ایز کے کردار پر نظر ثا نی کی ضرورت ہے:وفاقی محتسب



















