متوازن خوراک بچوںکی صحت کیلئے ضروری ہے، حافظ احسن وسیم

ساہیوال: (بےورورپورٹ)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ ڈاکٹر حافظ احسن وسیم نے کہا ہے کہ غذائیت کی کمی پورا کرنے کے لیے فورٹیفکیشن آسان اور قابل عمل طریقہ کار ہے جو کہ وٹامنز اور منرلز کی موجودگی میں کم سے کم لاگت سے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت مند نشوونما کے لیے ضروری ہے کہ انہیں اچھی اور متوازن خوراک دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور نیوٹریشن انٹرنیشنل NI کے زیر اہتمام خوردنی تیل کی فورٹیفکیشن کے فوائد اور پاکستان میں وٹامن اے اور وٹامن ڈی کی کمی دور کرنے میں اس کے کردار کے حوالہ سے منعقدہ آگاہی سیشن میں کیا۔

آگہی پروگرام میں ضلع ساہیوال کی مختلف یونین کونسلز سے 25 سے زائد لیڈی ہیلتھ سپروائزرز و لیڈی ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل منیجر واصف عمران، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر حافظ احسن وسیم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ساہیوال ڈسٹرکٹ اور مانیٹرنگ آفیسر خالد رشید بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر حافظ احسن وسیم نے کہا کہ صحت مند بچہ، صحت مند معاشرہ کی تشکیل کرے گا لہذا زچہ و بچہ کی صحت کے لئے متوازن غذا کا خاص خیال رکھا جائے،تربیت حاصل کرنے والی ہیلتھ ورکرز کے لیے اس طرح کے آگہی سیشن فورٹیفائیڈ گھی آئل کے استمال میں معاون ثابت ہوں گے۔ غذائیت میں کمی کی وجہ نشوونما میں کمی اہم مسئلہ ہے،تدارک کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔