کراچی:(بیورورپورٹ)سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنادی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفی کمال اور فاروق ستار پر مشتمل کمیٹی سیاسی رابطوں و حکومت سازی کےلئے مذاکرات کرے گی ۔
ادھر ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کا 48 گھنٹوں میں اسلام آباد میں ن لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقات کا امکان ہے،ملاقات میں آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔
سیاسی جماعتوں سے رابطوں کیلئے ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی قائم



















