لاہور(اپنے رپورٹر سے ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاتارڑ نے کہا ہے امریکہ کو ملکی انتخابات میں مداخلت دعوت پاکستان کی خودمختاری کےخلاف ہے، عمران خان نے کہا آو امریکہ میری مدد کرو، ان کا ”ایبسلوٹلی ناٹ“ ؟ ”ہم غلام نہیں ہیں“ کا نعرہ کہاں گیا؟،پی ٹی آئی نے الیکشن کو متنازع بناکرجمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوشش کی اور اس کیلئے ڈیجیٹل دہشتگردی پر100ارب روپے خرچ کیے گئے،ن لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے عطاتارڑ کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی والوں کا دماغ ہی انتشار پھیلانے کا ہے اگر یہ کسی چیز کے ماہر ہیں اور شاباشی کے مستحق ہیں تو انتشار فتنہ و فساد پھیلانے اور ملک کو معاشی تباہ کرنے کے ہیں، آج تک کس جماعت کے سربراہ نے کہا ہے کسی اور ملک سے کہ وہ ہمارے انتخابات میں مداخلت کرے؟، ابھی انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے جھوٹے کی پٹاری کھلنے والی ہے، پی ٹی آئی نے جھوٹا بیانیہ بنایا، انہوں نے سب سے زیادہ ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جس کے ثبوت موجود ہیں، ہم نے تمام تصدیق شدہ چیزیں الیکشن کمیشن میں جمع کرائی ہیں،عطاتارڑ نے کہا پی ٹی آئی کی جانب سے سینکڑوں کی تعداد میں جعلی فارم 45سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیے گئے، فارم 45بنتے ہوئے وقت لگتا ہے،مریم اورنگزیب نے کہا ہم بھی ایک وائٹ پیپر تیارکررہے ہیں ، آپ جعلی اور اصلی فارم 45کا فرانزک کرالیں، 2018میں آر ٹی ایس بیٹھا تھا اور ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا تھا، ہارنے پر ہم نے تو شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی نہیں کی،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمن کے اتحاد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا جن مولانا صاحب کو میں جانتی ہوں یہ اتحاد مجھے ہوتا نظر نہیں آرہا، مولانا صاحب کی جماعت سیاسی جماعتوں کی طرح اپنا اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کرارہی ہے، ان کی جماعت میں فارن فنڈنگ کے ذریعے فارن ایجنٹ موجود ہیں، فارن ایجنٹس کا سربراہ بانی پی ٹی آئی خود ہیں ، آپ کو آج بھی کوئی اعتراض ہے تو اس کا فورم انٹرنیشنل میڈیا یا امریکہ نہیں ہے، اعتراض دائر کرانے کا فورم الیکشن کمیشن اور عدالتیں ہیں دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے فضل الرحمن کے دعوﺅں کی تردید کرتے ہوئے کہا بانی پی ٹی آئی کےخلاف تحریک عدم اعتماد سیاسی تھی ، جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد کی مخالفت کی تھی لیکن مولانا نے ان کی تجویز مسترد کردی تھی، فضل الرحمن کی بانی پی ٹی آئی سے متعلق باتیں جلی حروف میں لکھنی چاہئیں، کیا کوئی ہمیں یہ کہے گا آپ لوگ تحریک عدم اعتماد جمع کرا دیں؟ کیا کوئی کسی کو تحریک عدم اعتماد کےلئے دباو ڈال سکتا ہے؟، رہنما ن لیگ نے کہا تحریک عدم اعتماد اگر جنرل (ر) قمرباجوہ نے کرائی تو فضل الرحمن نے واپس لینے کا کیوں کہا؟ کسی کے کہنے پر تحریک عدم اعتماد کی بات غلط ہے، جب بانی پی ٹی آئی کےخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جارہی تھی تو جنرل (ر) باجوہ نے کہا تھا تحریک عدم اعتماد نہ لاو¿، انہوں نے سیاسی جماعتوں سے کہا تھا تحریک واپس لیں تو الیکشن ہوجائیں گے لیکن فضل الرحمن نے بات نہیں مانی ، جنر ل فیض اپنے بارے میں خود بتا سکتے ہیں، اگر اس وقت پی ڈی ایم کے لوگ اس حکومت کو ختم نہ کرتے تو اس خوفناک صورتحال کو سب بھگتتے، مولانا تو عدم اعتماد کی تاخیر پر ناراض تھے، وہ تو کہتے تھے جلدی کریں،ملک احمد خان نے کہاہماری پارٹی میں کلیئر سوچ تھی کہ عدم اعتماد نہ ہو، حکومت کو وقت پورا کرنے دیا جائے، مریم نواز یہ بھی کہتی تھیں ہم استعفے دے کر سسٹم سے باہر نکل جائیں،رہنما مسلم لیگ ن نے کہا 9 مئی کے واقعات پر مولانا کا مو¿قف بہت سخت تھا، ہر سیاسی عمل کے نتائج نکلتے ہیں، دھرنے کے باعث ملک کو اربوں روپے کا نقصان ہوا، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں نے ہمیشہ فضل الرحمن کےخلاف بات کی ، پی ٹی آئی کے دور میں یہ تمام الیکشن ہارے تھے، مولانا کی پارٹی بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں زیادہ سیٹیں جیتی تھی تب فضل الرحمن کا مو¿قف تھا پی ٹی آئی پبلک سپورٹ کھوچکی ہے۔
عمران کا امریکہ کو انتخابات میں مداخلت کی دعوت دینا ملکی خودمختاری کےخلاف ہے: مسلم لیگ(ن)



















