پی پی قیادت رات بھر عمران سے جیل میں ملاقات کیلئے منتیں کرتی رہی: جے یو آئی
اسلام آباد (بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے پی ٹی آئی کے وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات پر مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی کو تکلیف کیوں ہے؟ پیپلزپارٹی قیادت رات کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے منتیں کرتی رہی،ن لیگ کے ملک احمد اور پیپلزپارٹی کے فیصل کنڈی کے بیانات پر ردعمل میں حافظ حمد اللہ نے کہاکچھ لوگوں نے فضل الرحمن پر تنقید سے دن کا آغاز کیا، اتنی جلدی کیا تھی کچھ صبرسے کام لیتے، ابھی تو کھیل شروع ہی نہیں ہوا، دونوں پارٹیوں نے کھیل شروع ہونے سے پہلے بولنگ شروع کردی، فضل الرحمن اپنے مو¿قف پرقائم ہیں اسٹیبلشمنٹ سیاست میں مداخلت نہ کرے،پی ٹی آئی کے وفد کی فضل الرحمن سے ملاقات پر ن لیگ ، پیپلزپارٹی کو تکلیف کیوں ہے؟ پیپلزپارٹی قیادت رات کوبانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کیلئے منتیں کرتی رہی،حافظ حمد اللہ نے کہا فضل الرحمن نے بڑی پارٹیوں کی توہین نہیں کی ہے، دونوں پارٹیوں نے جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی، کیا دونوں جماعتوں نے قمر جاوید باجوہ کو 3 سال کی توسیع نہیں دی؟ کیوں دی؟ اگر ایکسٹینشن دی تو انہی کے کہنے پرتحریک عدم اعتماد بھی لاسکتی ہیں، جے یو آئی رہنما نے سوال کیا پیپلزپارٹی یہ بتائے پی ڈی ایم سے کس کے کہنے پر نکل گئی تھی؟ جے یو آئی نے ایکسٹینشین کی برملا ببانگ دہل مخالفت کی تھی، ملک احمدخان آپ مولانا کو چیلنج نہیں دے سکتے، بڑے اور چھوٹے میاں میں سے کوئی آگے بڑھنے کی ہمت کرے۔



















