عوام کاشکریہ!مسلسل 7ویں بار فتح اعزاز ہے،خواجہ آصف

سیالکوٹ:(بیورورپورٹ)سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے با شعور عوام کا مجھے متواتر ساتویں مرتبہ اپنی نمائندگی کےلئے منتخب کرنا اعزاز ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں خواجہ آصف نے کہاحلقے کے مسائل کا شدید احساس ہے، تمام طبقات کے تعاون کی ضرورت ہوگی، ترجیحات میں نوجوان نسل اور خواتین کےلئے سیالکوٹ میں اعلیٰ تعلیم و روزگار کے مواقع سر فہرست ہیں۔